اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی عظیم فوجی مشقوں پر عالمی میڈیا کی نظریں جمی ہیں۔ گذشتہ روز سے ایران کی مسلح افواج کی بری، بحری اور فضائي افواج نے عظیم مشقیں شروع کی ہیں جن کے بارے میں عالمی میڈیا خبریں اور رپورٹیں دے رہا ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی اسوشیٹڈ پریس نے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے عظیم فوجی مشقیں شروع کی ہیں جو خلیج فارس میں آبنائے ہرمز کے پاس ہورہی ہیں اور ایران ان میں نئے نئے ہتھیاروں کا تجربہ کررہا ہے۔ امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے خبردی ہے کہ ایران نے بڑی فوجی مشقیں شروع کی ہیں جو آبنائے ہرمز کے قریب ہورہی ہیں اور ایک ہفتے تک بحر ہندکے شمالی حصے اور بحیرہ عمان میں بھی ہونگي۔ امریکی میڈیا کے علاوہ روس، صیہونی حکومت اور ترکی نیز دیگر ملکوں کے ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹوں میں محمد رسول اللہ فوجی مشقوں کی خبریں دیتے ہوئے ایران کی دفاعی طاقت کا اعتراف کیا ہے۔
.......
/169